سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر ایک او ر مقدمہ درج

Oct 15, 2023 | 13:16:PM

(24 نیوز) سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر بھتہ غوری اور اغوابرائے تاوان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر مقدمہ بھتہ اور اغوابرائے تاوان کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ،مقدمہ ہوٹل کے مالک احمد علی نے درج کروایا، مقدمہ 365 اے کی دفعات کے تحت درج کیاگیا، احمد علی کی درخواست پر عابد باکسر سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،عابد باکسر کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ٹینکوں پر حملے،حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

ایف آئی آر متن کے مطابق عابد باکسر کے 4 سے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آکر 2کروڑ مانگے ،مسلح افراد اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی ،بات کرنے پر 2 کروڑ روپے مانگے نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی ،چار پانچ روز بعد دوبارہ بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے پر اغواء کرلیا ،میرے گھر والوں سے 10لاکھ وصول کیے اور باقی دینے کی شرط پر رہا کیا۔

مزیدخبریں