اسرائیل نے غزہ چھوڑنے والوں کے لیے محفوظ رستہ کھول دیا

Oct 15, 2023 | 15:14:PM

(24 نیوز) اسرائیل کی دھمکی کے بعد غزہ سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل نے ایک محفوظ رستہ کھول دیا۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں کے انخلا کے لئے دیئے گئے راستے سے عام شہری صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک باہر جا سکتے ہیں، اس دوران اسرائیل کی فوج انھیں نشانہ نہیں بنائے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کھولا گیا راستہ بیعت حنون سے خان یونس کی طرف جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ٹینکوں پر حملے،حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

خیال رہے کہ اسرائیل نے زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرنے کے بعد شمالی غزہ میں مقیم 11 لاکھ شہریوں کو نکلنے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ لیکن دوسری جانب حماس کی جانب سے فلسطینیوں کو اسرائیلی دھمکی نظرانداز کرنے کا کہا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے کرکے پانی کی سپلائی بند کر دی جس کی وجہ سے فلسطینیوں کیلئے پانی ایک بڑا مسئلہ بن گیا، اس وقت 20 لاکھ لوگوں کو پانی دستیاب نہیں جس سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے، اس لئے ضرروی ہے کہ غزہ میں ایندھن کو پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہفتے سے غزہ میں انسانی امداد کی اجازت نہیں ہے، صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث فلسطینیوں کو گندا پانی پینے پر مجبور کیا گیا ہے جس سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

مزیدخبریں