ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مذکورہ ملزم محمد اسماعیل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے وٹس ایپ پر خود کو ایک شہری کا رشتہ دار ظاہر کیا اور حادثاتی صورتحال کا حوالہ کر 5 لاکھ 29 ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیائے۔ ملزم نے یہ رقم مختلف اکاؤنٹس میں منگوائی اور اس رقم سے عمرے کی ادائیگی کیلئے چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: نارووال، 5 سالہ ننھی بچی حوس کا شکار، ملزم گرفتار
ایف آئی اے حکام نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون و دیگر شواہد حاصل کر لیے اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔