برطانیہ اسرائیلی حکومت کو ’گرین سگنل‘ دینا بند کرے: فلسطینی سفارت کار

غزہ کی موجودہ صورت حال خوفناک اور خونریز ہے: حسام زوملوٹ

Oct 15, 2023 | 15:50:PM

(24 نیوز) برطانیہ میں فلسطینی سفارت خانے کے سربراہ حسام زوملوٹ نے غزہ کی موجودہ صورت حال کو ’خوفناک‘ اور خونریز قرار دیا۔

لورا کوئنسبرگ کے ساتھ بی بی سی کے سنڈے پروگرام میں بات کرتے ہوئے برطانیہ میں فلسطینی سفارت خانے کے سربراہ حسام زوملوٹ نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ ’اپنی تاریخی، قانونی اور سیاسی ذمہ داریوں پر قائم رہے‘ اور اسرائیلی حکومت کو ’گرین سگنل‘ دینا بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے فلسطینیوں کے بڑا اعلان کر دیا

غزہ میں حماس کی حمایت پر بار بار دباؤ کا سامنا کرنے والے زوملوٹ کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ کسی خاص سیاسی دھڑے کے ساتھ اتحاد نہیں رکھتے ، دعویٰ ہے کہ اکثریت فتح کے ساتھ اتحاد کرتی ہے جو پی اے چلاتی ہے۔

واضح رہے کہ زوملوٹ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے کچھ حصے حماس کے غزہ کی پٹی پر کنٹرول کرنے سے پہلے چلاتی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی دھمکی کے بعد غزہ سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل نے ایک محفوظ رستہ کھول دیا ہے،  جو کہ بیعت حنون سے خان یونس کی طرف جاتا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں کے انخلا کے لئے دیئے گئے راستے سے عام شہری صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک باہر جا سکتے ہیں، اس دوران اسرائیل کی فوج انھیں نشانہ نہیں بنائے گی، یہ راستہ بیعت حنون سے خان یونس کی طرف جاتا ہے۔

مزیدخبریں