21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا: رانا ثنااللہ

Oct 15, 2023 | 15:59:PM

(راؤ دلشاد) سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امیدویقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا، 21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا، 2018 کی ترقی کا دور واپس آ رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر بمباری کے بعد اسرائیل نے بڑا قدم اٹھالیا

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نوازشریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گے، ان شاءاللہ، کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے، قائد نواز شریف پاک سرزمین کو دوبارہ امید اور یقین دینے آ رہا ہے، 2018 سے 2022 کا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس اور معیشت تباہ نہ ہوتی۔

مزیدخبریں