سعودی ولی عہد کا امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ کو مدد مانگنے پر کرارا جواب دے دیا۔
محمد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے ریاض میں ملاقات ہوئی، انتھونی بلنکن نے سعودی عرب سے حمایت طلب کرنے کی کوشش کی، انہیں کرارا جواب مل گیا۔
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman and I met today in Riyadh and discussed the Hamas terrorist attacks on Israel. pic.twitter.com/HjoGMmTzqi
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) October 15, 2023
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم چاہتے ہیں اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، فلسطینیوں کو ان کےحقوق ملنے چاہئے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ اسرائیلی حکومت کو ’گرین سگنل‘ دینا بند کرے: فلسطینی سفارت کار
ملاقات میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جس پر انتونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئے مل کرکام کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں 2 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 500 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کرگئی ہے۔