(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد،بالائی پنجاب، شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے،تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،اس دوران بعض مقامات میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ خازی خان، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،بہاولپور،رحیم یار خان، خانپوراور بہاولنگر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران چند مقامات پرآندھی /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول پر عوام کو ریلیف کی بجائے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کو نوازنے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور،سکھر، خیرپور، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، نواب شاہ، سانگھڑ، حیدرآباد اور لاڑکانہ، زیارت، قلات، خضدار، لسبیلا، موسیٰ خیل ، ژوب، کوہلو ، بارکھان، کوئٹہ ، کیچ، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ کیا ہے کہ اتوار سے منگل کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔