(وقاص عظیم)نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر گفتگو کی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پر عزم ہے ، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول پر عوام کو ریلیف کی بجائے آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کو نوازنے کا فیصلہ