(ویب ڈیسک)رحیم یار خان میں پولیس نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کے الزام میں بھارتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بھارتی شہری کو رینجرز نے مزید کارروائی کے لیے تھانہ اسلام گڑھ کے حوالے کر دیا اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ تلاشی کے دوران بھارتی شہری کی جیب سے 110 انڈین کرنسی نوٹ بھی ملے۔
اس حوالے سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق تفتیش کے دوران نوجوان نے اپنا نام بپن اور تعلق راجھستان بھارت سے بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کا پہلی مرتبہ فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
ایف آئی آر کے مطابق بھارتی نوجوان پولیس کی تفتیش کے دوران پاکستان میں داخل ہونے کی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔