پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، ایک اور کیس سامنے آ گیا

Oct 15, 2024 | 00:26:AM
پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ، ایک اور کیس سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا، پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا۔

ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 33 ہوگئی، قومی ادارہ صحت میں قائم میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی، قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اب تک خیبرپختونخوا سے 4  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پاسپورٹ کا ارکان اسمبلی کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین سے اپیل ہے پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے کھولیں، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔