ایران کی جوہری  تنصیبات ہدف نہیں:اسرائیل

تیل تنصیبات کو بھی نشانہ نہیں بنائیں گے، ایرانی فوج کو ٹارگٹ کریں گے: نیتن یاہو

Oct 15, 2024 | 09:09:AM
 ایران کی جوہری  تنصیبات ہدف نہیں:اسرائیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ سے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری یا تیل اہداف کی بجائے ایرانی فوج پر حملہ کر سکتا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں معاملے سے واقف دو اہلکاروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا ہدف ایران کی جوہری یا تیل تنصیبات نہیں ہوں گی۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے