مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آئمہ خان)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اختر محمود کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 22 اکتوبر سے ملک میں داخل ہوگا، 22 اکتوبر سے شمالی علاقہ جات میں بارش برسنے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے باعث لاہور میں موسم مزید بہتر ہو جائے گا مگر بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔
اس کے علاوہ شہر قائد کراچی میں آج مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت آج 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے۔
دوسری جانب ایئر کولٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیرہ نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 144 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر ہے ۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔