ایس سی او اجلاس، اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، تمام راستے بند

Oct 15, 2024 | 09:41:AM
ایس سی او اجلاس، اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، تمام راستے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کیلئے اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے گئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ پارک روڈ کو بنی گالہ سے اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔

 ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے راستے بند ہیں جبکہ کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والی سڑک بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ بارہ کہو سے مری روڈ جانے والے راستے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔