(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ احتجاج اور فساد تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے۔
مصدق ملک کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل مینوئل کےمطابق بانی پی ٹی آئی کوعلاج کی سہولت ملنی چاہیے ہم اس کے حق میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں چینی صدرکےدورے کےدوران بانی پی ٹی آئی نےدھرنا دیا تھا، دھرنےکی وجہ سےچینی صدرکا دورہ موخر ہوا، دھرنےکےدوران سرکاری املاک کوجلایا گیا۔
وفاقی وزیرپٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےآئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھے.