تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ

Oct 15, 2024 | 10:35:AM
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات، کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد ائیربلو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے دوحہ قطر کی پرواز کیوآر 611 ،کراچی سے لاہور سیرین ائیر کی پرواز ای آر 524،
کراچی سے اسلام آباد سیرین ائیر کی پرواز ای آر 504منسوخ ہوگئی ہے۔

دوسری طرف کراچی سے لاہور ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے اسلام آبادائیر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،
کراچی سے سکھر پی آئی اے کی پرواز پی کے 536بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔