دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 259 رنز پر کھلاڑی آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاک انگلش ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لئے۔
ملتان میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا لئے، پہلی اننگز میں محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں، 3 کھلاڑی جلد ہی پویلین لوٹے، اوپنر عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3 اور نائب کپتان سعود شکیل 4 رنز بنا سکے۔
صائم ایوب اور کامران غلام نے بیٹنگ کو اچھا سہارا دیا مگر صائم اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب 77 جبکہ کامران غلام نے 118 سکورز بنا کر آؤٹ ہوۓ، ڈیبیو ٹیسٹ میں سینچری کرنے والے کامران غلام پاکستاں کے 13ویں کھلاڑی بن گۓ ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے شعیب بشیر، میتھیو پوٹس اور بریڈن کارس نے 1،1 اور جیک لیچ نے 2 وکٹس حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے سکواڈ میں نسیم شاہ، شاہین آفریدی، بابر اعظم اور سرفراز احمد شامل نہیں ہیں، پہلے روز سٹیڈیم میں جنرل انکلوثر فری رہا، باقی انکلوثرز میں ٹکٹس پر انٹری ہوئی، دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز تمام انکلوثرز میں انٹری بذریعہ ٹکٹ ہو گی۔
خیال رہے کہ دوسرا ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل کل صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ سٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔