بھارت: میلےمیں آپے سے باہر ہاتھی نے تباہی مچا دی

Oct 15, 2024 | 11:43:AM

(ویب ڈیسک )بھارت کے شہر بہار میں ایک میلہ کے دوران ہاتھی آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مشتعل ہاتھی نے بیچ بازار میں تقریباً دو گھنٹے تک تباہی مچائی اور کئی کاروں کو نقصان پہنچایا۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

اس واقعے کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی، جس میں ہاتھی کو بیچ بازار میں  تین افراد کے ساتھ چلتے ہوئے دکھایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہاتھی کئی کاروں سے ٹکراتا اور انہیں نقصان پہنچاتا رہا۔

مزیدخبریں