(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے آغاز میں سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی، آئی جی پنجاب عدالت پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں،جس کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔
علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خدشہ ہے کہ ان کو نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔