مریم نواز نے نجی کالج کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

Oct 15, 2024 | 11:53:AM
مریم نواز نے نجی کالج کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی کالج کے معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔

معاملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کر کے مریم نواز کو رپورٹ پیش کرے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق 6 رکنی کمیٹی چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ہیلتھ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

حکام کے مطابق کمیٹی اپنی مدد کے لیے کسی اور کو بھی ممبر بنا سکتی ہے، کمیٹی طالبہ کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرے گی جس میں کالج کی طالبات، اساتذہ اور انتظامیہ کے بیانات بھی ریکارڈ کرے گی،حکام کا بتانا ہے کہ کمیٹی کالج انتظامیہ کا فوری رسپانس اور پولیس کے معاملے سے نمٹنے سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔