صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

Oct 15, 2024 | 12:06:PM
صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے انسانی سمگلنگ اور دستاویز میں ردوبدل کے کیس میں صارم برنی کی ٹرائل شروع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک حتمی چالان پیش نہیں کیا، کیس کا ٹرائل تاحال شروع نہیں کیا جا سکا، ایف آئی اے نہ حتمی چالان پیش کر رہے نہ کیس چلا رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے جواب جمع کرایا ہے؟ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا تعین نہیں کیا گیا ہے، ایف آئی اے کو نوٹس جاری نہیں ہوا اور نہ ہی درخواست کی کاپی ملی ہے، کیس ابھی تک زیر تفتیش ہے، ایف آئی اے اس سے منسلک دیگر معاملات کی بھی انکوائری کررہا ہے، انکوائری مکمل کر کے اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ہے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ ایف آئی اے ابھی تحقیقات کر رہی ہے، آپ نے قبل ازوقت عدالت سے رجوع کیا ہے۔