آئینی عدالت کا مینڈیٹ عوام نے دیا، اس پر مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے: بلاول

Oct 15, 2024 | 12:46:PM
آئینی عدالت کا مینڈیٹ عوام نے دیا، اس پر مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے: بلاول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی کے منشورکا حصہ ہے اور میثاق جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے، آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے، آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت سے متعلق دودہائیوں سے ہماری جماعت کامؤقف رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا۔