ایس سی او سمٹ، کرغزستان کے وزیرِ اعظم پاکستان پہنچ گئے

Oct 15, 2024 | 13:35:PM
ایس سی او سمٹ، کرغزستان کے وزیرِ اعظم پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: کرغزستان کے وزیرِ اعظم پاکستان پہنچ گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کرغزستان کے وزیرِ اعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا،شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 23 واں اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں شروع ہو گا۔

اجلاس کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات کو رنگ برنگی روشنیوں اور پاکستانی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔