’’غزہ کو جینے دو،نسل کشی کیلئے فنڈنگ روکو‘‘ نیویارک سٹاک ایکسچینج پر مظاہرہ
امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف شدید نعرے بازی، فلسطین کی حمایت کرنیوالے 200 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیویارک سٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ،’’ غزہ کو جینے دو اور نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘‘ کے نعرے بلند ہوگئے۔
مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا امریکہ سے غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کر کے اسے ہتھیاروں کی فراہمی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جبکہ پولیس نے دو سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔