مریدکے: گھریلو جھگڑوں پر چار افراد نے زہریلی گولیاں کھالیں، دو جاں بحق
لاشیں ورثا کے حوالے ،خاتون سمیت دو افراد تشویشناک حالت میں لاہور میں زیر علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مریدکےمیں گھریلو جھگڑوں پر 24 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت چار افراد نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے دونو جوان جاں بحق ہوگئے ۔
خاتون سمیت دو افراد تشویشناک حالت میں لاہور میں زیر علاج ہیں، مرنے والے نوجوان دلاور اور شیخ سجاد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
دونوں جوانوں کو ایک روز قبل تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔