معروف فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپےپر سویڈش خاتون سے زیادتی کا الزام لگ گیا

Oct 15, 2024 | 16:09:PM
معروف فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپےپر سویڈش خاتون سے زیادتی کا الزام لگ گیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپےپر سویڈش خاتون سے زیادتی کا الزام لگ گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق گزشتہ روز سوئیڈن کے دو اخبارات نے رپورٹ کیا کہ فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے دورے کے بعد ایک خاتون سے ریپ کی تحقیقات کا آغاز ہوا ہے۔

سویڈن پراسیکیوٹرز نے اسٹاک ہوم مبینہ ریپ کی تحقیقات سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پولیس میں ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔سویڈن کے دونوں اخبارات نے متعدد حوالوں سے ایمباپے کو ہی مشتبہ شخص کے طور پر ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کی جاچکی ہیں۔

 فرانسیسی فٹبالر ایمباپے نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے خلاف کسی قانونی کارروائی کا علم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ فرانسیسی کھلاڑی کو ملک میں ہونے والے نیشنز لیگ میچوں کے لیے منتخب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے دوستوں کے ایک گروپ کے ہمراہ سویڈن کے دارالحکومت کا دورہ کیا۔

سوئیڈن کے اخبار کے مطابق کلیان ایمباپے نے نائٹ کلب جانے سے پہلے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایااور بعد ازاں گروپ نے ایک دن اسٹاک ہوم میں گزارنے کے بعد جمعہ کو وہاں سے واپس روانہ ہوئے۔

سوئیڈن اخبار کے دعوے اور فرینچ لیگ کمیٹی میں ہونے والی کیس کی سماعت کا آپس میں کوئی تعلق ہے،جھوٹی خبر! یہ کیسا اتفاق ہے کہ کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے یہ خبر سامنے آجاتی ہے‘۔

واضح رہے کہ کلیان امباپے نے اپنے سابق کلب پی ایس جی کے خلاف کیس دائر کررکھا ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 60 ملین پاؤنڈ طلب کیے ہیں۔