ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آمد

Oct 15, 2024 | 16:10:PM
 ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پہنچ گئیں۔

 معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک نےفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی  کے فیکلیٹی ممبران اور طالبات کے ساتھ خصوصی علمی اور ایک فکری نشست کا انعقاد کیا ۔

تقریب میں اہلیہ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر شمسہ ہمایوں,پرنسپل سمز پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر عالیہ،پروفیسر نغمانہ لطیف سمیت 500 سے زائد طالبات کی شرکت کی۔

علمی اور فکری خطاب کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا،طالبات نے فرحت نائیک کو گلدستہ ، فیکلٹی ممبران نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ اوگرا نے سفارش کردی

فیکلٹی ممبران  کا کہنا تھا  کہ علمی اور فکری خطاب سے بہت علم حاصل ہوا ہے،طالبات   کا کہنا تھا کہ وہ  فرحت نائیک کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آمد پر انتہائی خوش ہیں۔