عمران خان کے ذاتی معالج بنا ملاقات اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل کےباہر پہنچے تاہم عمران خان کو ملے بغیر واپس روآنہ ہوگئے۔
جیل ذرائع کے مطابق شوکت خانم کے سی ای او اور عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات اور طبی معائنہ کر نےگئے تھے ،جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،ڈاکٹر عاصم یوسف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے،جیل عملہ کو روانگی کا بتائے بغیر واپس چلے گئے،سیکورٹی عملہ کو کوائف نوٹ کروائے اور واپس چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس, تاجک وزیرِ اعظم اسلام آباد پہنچ گئے