ڈالر کا پلٹ کر وار، روپیہ مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف ملک )حکومت کی جانب معاشی اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن روپے پر بوجھ تاحال کم نہیں ہو سکا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 277.66 روپے سے بڑھ کر 277.74 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جان پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ، 100 انڈیکس میں 578 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ،100 انڈیکس 0.68 فیصد اضافے سے 85 ہزار 840 کی سطح پر بند ہوا،24.46 ارب روپے مالیت کے 42.20 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ،ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رجحان رہا ،چینی وزیراعظم، تاریخی آمد، 13 معاہدے، گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کے مثبت اثرات ہوئے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 279.25 روپے کا ہوگیا ،یورو 73 پیسے سستا ہوکر 303.57 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 55 پیسے اضافے کے بعد 364.53 روپے ،یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 74.10 روپے کا ہوگیا۔