روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک پاکستانی وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن بھی رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے,سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے,ایس سی او سربرہان مملکت اجلاس کے لئے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے,روسی وفد2حصوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے,روسی وفد میں وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم کے علاوہ2سے3 وزراء بھی شامل ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر اعظم کے وفد میں 58 سے زائد روسی صحافی بھی شامل ہیں,روسی وزیر اعظم کل ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے,ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کی اعلی پاکستانی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،روس اور چین ایس سی او کے بانی ممالک ہیں،روس اور چین نے مل کر 1996 میں شنگھائی فاییو کی بنیاد رکھی تھی،شنگھائی فائیو بعد میں سنگھائی تعاون تنظیم بنی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے چینی وزیراعظم کی ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق