عمران خان تنہائی اور اندھیرے میں قید ہیں، جمائمہ گولڈ سمتھ

Oct 15, 2024 | 18:21:PM
عمران خان تنہائی اور اندھیرے میں قید ہیں، جمائمہ گولڈ سمتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے  بیٹوں سے عمران خان کی ملاقات کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمائمہ نے ”ایکس“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں میرے بیٹوں کے والد عمران خان کے جیل میں علاج کے بارے میں سنجیدہ اور تشویز ناک پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستانی حکام نے ان کے اہل خانہ اور وکیلوں سے تمام ملاقاتیں بند کردی ہیں اور عدالتی سماعتوں کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی بھی فون پر گفتگو روک دی گئی ہے۔

جمائمہ نے کہا کہ ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے اب عمران خان کے سیل میں لائٹس اور بجلی بند کردی ہے اور اب انہیں کسی بھی وقت اپنا سیل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ جیل کک کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ اب وہ بالکل الگ تھلگ ہیں، تنہائی میں قید ہیں، لفظی طور پر اندھیرے میں ہیں اور بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے،جمائمہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے وکلاء ان کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں فکر مند ہیں۔

جمائمہ نے مزید لکھا کہ یہ اقدامات عمران کی فیملی کو نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی (پی ٹی آئی) کے ممبروں اور حامیوں کو خاموش کرانے کی کوشش میں سامنے آئے ہیں، عمران کا بھتیجا حسن نیازی جو کہ ایک سویلین ہے، اسے اگست 2023 سے فوجی تحویل میں حراست میں رکھا گیا ہے، حال ہی میں عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان، جنہوں نے عمران کی طرف سے بات جاری رکھی ہے ، انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے بھی پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا، وہ بھی فی الحال جیل میں ہیں ، اس کے باوجود ان کی قید کی مناسب یا قانونی بنیاد موجود نہیں ہے۔

جمائمہ کا کہنا تھا کہ رواں سال جون میں اقوام متحدہ کے ”من مانی حراست سے متعلق گروپ“ نے پایا کہ عمران کو غیر قانونی اور فرمائشی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،انہوں نے لکھا کہ ہم فوری طور پرعمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، اور ان کی بہنوں اور بھتیجے کی رہائی کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹوں کے اپنے والد سے رابطہ دوبارہ قائم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، تاکہ انہیں یقین دہانی کرائی جاسکے کہ ان کے والد ٹھیک ہیں اور ان سے بدسلوکی نہیں کی جارہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: