آئینی ترمیم کا معاملہ ، ایس سی او اجلاس کے فوری بعد سیاسی بیٹھک کا فیصلہ

Oct 15, 2024 | 18:52:PM

(اویس کیانی) آئینی ترمیم کے معاملہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،ایس سی او اجلاس کے بعد اہم سیاسی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایس سی او میں شریک مہمانوں کے جانے کے بعد تین بڑی سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ کی ملاقات ہو گی ،پیپلزپارٹی، جے یو آئی اور ن لیگ کی لیڈر شپ کی اہم ملاقات ہو گی ،دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو بھی اس ملاقات میں بلایا جانے کا امکان  ہے ،ملاقات کے بعد آئینی ترمیم لانے کے دن کا اعلان کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں