بائے بائے گرمی ، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی

Oct 15, 2024 | 19:29:PM

(روزینہ علی ) گرمی گڈ بائے بولنے کو ہے جبکہ سردی دستک دینے کو تیار ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بادل بھی جل تھل ایک کرنے کو تیار ہیں ۔

موسم کا حال بتانے والوں کو کہنا ہے کہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ چترال ، دیر، سوات، شا نگلہ، بٹگرام، بو نیر اور کوہستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان  ہے ، تاہم مری ، گلیات اورگردو نواح میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے  تاہم گوادر، پسنی، جیوانی، تربت اورگردو نواح میں چند مقامات پرجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،سندھ کی بات کریں تو بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سا حلی ا ضلاع میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جکبہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع،آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور 40، خیرپور، خانپور اور بھاولپور ایئرپورٹ میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں