ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر ختم، کل وطن واپسی ہو گی

Oct 15, 2024 | 19:43:PM
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا سفر ختم، کل وطن واپسی ہو گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمنز ٹیم کا گروپ سٹیج پر ہی سفر ختم ہو گیا۔

پاکستانی ویمنر کرکٹ ٹیم کل صبح وطن واپس آئے گی، کپتان فاطمہ ثناء، اومیمہ سہیل، سیدہ عروب شاہ، فیلڈنگ کوچ حنیف ملک اور ٹرینر عمران خلیل  کراچی پہنچیں گے، ہیڈ کوچ محمد وسیم، ٹیم مینجر حنا منور اور عالیہ ریاض کل صبح اسلام آباد پہنچیں گے، دیگر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سٹاف کی فلائٹ رات کو لاہور لینڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی کو تھپڑ مارنا ہیڈ کوچ کو مہنگا پڑ گیا، کرکٹ بورڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گروپ اے میں سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں واحد فتح حاصل کی، پاکستانی ویمنز ٹیم بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے میچ ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوئی۔