پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آئینی مسودے پر اتفاق ہو گیا

Oct 15, 2024 | 20:54:PM
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں آئینی مسودے پر اتفاق ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام  میں آئینی مسودے پر اتفاق ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان بلاول ہاؤس  پہنچے ، جہاں مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، دونوں  رہنماؤں  کی ملاقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے ، پی پی اور جے یو آئی کے درمیان متفقہ مسودے پر اتفاق  ہوا ہے ، مشترکہ مسودہ کل میاں نواز شریف کے سامنے پیش کیا جائے گا،بلاول بھٹو زرداری فضل الرحمان اور میاں نواز شریف کے درمیان کل ملاقات ہوگی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضی وہاب شامل تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو اور ناصر محمود سومرو کامران مرتضی، مفتی ابرار، مولانا اسجد محمود، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے ۔