ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 30.7 ملین ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹائیں گئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے 144.4 ملین ویڈیوز کو آٹومیشن کے ذریعے فوری طور پر حذف کیا، پاکستان میں 99.5 فیصد ویڈیوز صارفین کی رپورٹنگ سے پہلے ہی ہٹا دی گئیں، ٹک ٹاک نے 97 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ہٹایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دوسری سہ ماہی میں 178.8 ملین ویڈیوز حذف کیں، فعال تشخیصی نظام 98.2 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے سامنے آنے سے پہلے ہٹانے میں کامیاب رہا، جبکہ بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی ٹک ٹاک کے اعتدال کے نظام کی کامیابی کا ثبوت ہے۔