اداکارہ عائشہ عمر ڈینگی سے صحتیاب، نئے پروجیکٹ کے لئے روم جانے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر ڈینگی سے مکمل صحتیاب ہو گئیں اور شہریوں کو احتیاط کا مشورہ بھی دے دیا۔
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب ہوگئیں، انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا، اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں عائشہ عمر نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور کراچی کے شہری ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ دانیہ انور نے پہلے شوہر سے طلاق کی وجہ بتادی
انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد روم جا رہی ہیں جہاں وہ ایک نیا پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس پر وہ بے حد پرجوش ہیں، عائشہ عمر نے ڈینگی سے بچنے کے لیے صفائی اور مچھر دانی کے استعمال کی بھی تاکید کی۔