سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ انکے گھر کے باہر کسی کے رکنے اور سیلفی لینے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے رہنما بابا صدیق کو ممبئی کے علاقے باندہ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھا،لارنس بشنوئی گروپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس گروپ نے اس قتل کی وجہ بابا صدیق کے سلمان خان سے تعلقات کو قرار دیا تھا۔
بابا صدیق کے قتل کے بعد ہی سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی جبکہ اب بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر رکنے اور سیلفیاں لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،اطلاعات کے مطابق، سلمان خان کو اب Y+ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، بابا صدیق کے قتل کے بعد یہ سیکیورٹی بڑھائی گئی،خیال رہے کہ بابا صدیق کے قریبی دوست سلمان خان ان شخصیات میں شامل تھے جو سینئر سیاستدان کے قتل کے بعد انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کےلیے لیلاوتی ہسپتال پہنچے تھے۔