کوروناسے  مزید 73 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔2714نئے کیسز رپورٹ 

Sep 15, 2021 | 09:36:AM

(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں 4 لاکھ 16 ہزار 901، سندھ میں 4 لاکھ 46 ہزار 840، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429، بلوچستان میں 32 ہزار 658، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک لاکھ 3 ہزار 293 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 490 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 952 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 733 نئے ٹیسٹ کئے گئےجبکہ 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 938 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 291، سندھ میں 7 ہزار 192، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 310، اسلام آباد میں 892، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 727 مریض جاں بحق ہو گئے۔

مزیدخبریں