جسٹس(ر) جاوید اقبال کو توسیع ملے گی یا نہیں؟ فروغ نسیم نے اندر کی بات بتادی

Sep 15, 2021 | 09:57:AM
جسٹس(ر) جاوید اقبال کو توسیع ملے گی یا نہیں؟ فروغ نسیم نے اندر کی بات بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں بات ہو رہی ہے، اس حوالے سے آئندہ چند روز تک فیصلہ کرلیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی کارکردگی بہت اچھی ہے، نئے چیئرمین نیب کےحوالے سے آئندہ چند روزمیں فیصلہ ہوجائے گا۔ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق بات ضرور ہورہی ہے۔

 وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے آئین کی شق چھ بی ون کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمیں مشاورت ہونی چاہیے۔ چیئرمین نیب کےحوالے سے ایکٹ آف پارلیمنٹ ضرورآئے گا، قانون میں ترمیم آرڈیننس کے ذریعے بھی ہوسکتی ہے،قانون کے حوالے سے ہفتے کے روز تک فیصلہ ہوجائے گا۔

 واضح رہے کہ جسٹس جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی مدت اگلے ماہ پوری ہوجائے گی۔ انہوں نے 11 اکتوبر 2017 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوروناسے  مزید 73 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔2714نئے کیسز رپورٹ