(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی اتھارٹی پر غالب آنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس الیکشن کمیشن نے اعتراضات داخل کیئے ہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار سے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لئے تو قانون سازی نہیں ہو گی؟چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تو بڑے اہم ایشوز عدالت لاتے ہیں، ابھی یہ درخواست قبل از وقت نہیں؟ ابھی تو اس پر بحث ہو رہی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ میں آرڈر کر دوں گا، آپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی جس کے بعد عدالت عالیہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسے مزید 73 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔2714نئے کیسز رپورٹ