سلمان خان اور کترینہ ترکی سے اچانک غائب۔۔اہم خبر سامنے آ گئی

Sep 15, 2021 | 13:10:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کا ترکی شیڈول پورا کرچکے ہیں اور اب وہ اچانک آسٹریلیا پہنچ گئے۔ اجازت کا مسئلہ ہونے پر فلم کی شوٹنگ کو طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کرنا پڑا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارسلمان خان ان دنوں فلم ’ٹائیگر 3 ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ روس سے ختم کرنے کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف نے ترکی میں کچھ ایکشن سیکونس اور ایک گانا شوٹ کیا وہ ترکی میں 15 دن تک ٹھہرے۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ترکی کا شیڈول طے وقت سے پہلے پورا کیا گیا ہے اور سلمان خان ٹیم کے ساتھ آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ ترکی میں اجازت کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے طے وقت سے پہلے یہاں کا شیڈول (Tiger 3 Shooting Shedule) پورا کیا گیا۔ میکرس نے تین ہفتے کے لئے ایک شیڈول تیار کیا تھا لیکن انتظامیہ نے کووڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے صرف 15 دنوں کے لئے اجازت دی تھی۔ ترکی حکومت نے ٹیم کے لئے سخت بایو ببل رکھا تھا۔ کاسٹ اور کرو کو پوری شوٹنگ ری شیڈول کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ  اور دپیکا پڈوکون عالیشان بنگلہ خرید لیا۔۔ قیمت جان کر ہوش اڑ جائیں گے
  سلمان خان جو عام طور پر صبح جلدی شوٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں وہ بھی سیٹ پر صبح موجود رہے اور دیر شام تک رہتے تھے۔ انہوں نے کترینہ کیف  اور عمران ہاشمی  کے ساتھ کچھ فائٹ سیکونس اور ایک گانے کی بھی شوٹنگ کی ہے۔ ٹیم اب اپنے آئندہ شیڈول کے لئے آسٹریلیا کی راجدھانی وینا پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کا نیا انداز۔۔ سوشل میڈیا  پر دھوم مچ گئی۔۔تصاویر وائرل
 ذرائع نے مزید کہاکہ میکرس نے یہاں بھی ایک گانے کے سیکونس کو شوٹ کرنے کا پلان بنایا ہے اور فلم کے کچھ اہم سیکونس کو بھی ریپ کیا جائے گا۔ وہ کچھ ایکشن سین کی شوٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے لئے فلمسازوں نے جنوبی کوریا کے کچھ اسٹنٹ آرٹسٹس کو بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دل کرتا تھا اپنی زندگی ختم کر لوں۔۔دپیکا پڈوکون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
 

مزیدخبریں