جمہوری سوچ مہذب معاشرے کیلئے پہلا قدم ہے:آصف علی زرداری

Sep 15, 2021 | 15:04:PM

(24نیوز)سابق صدر اور پیپلز پارٹی  کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت ملک کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے، مضبوط جمہوریت کے لئے جمہوری سوچ اپنانی ہو گی۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوری سوچ مہذب معاشرے کے لئے پہلا قدم ہے، آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پارلیمنٹ کی مضبوطی جمہوریت کی مضبوطی ہے، 18 ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ با اختیار ہوئی جو جمہوریت کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیںملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے: بلاول بھٹو زرداری
 
 
 

مزیدخبریں