محمد عامر کو ایک بارپھر ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ ملا تو انہوں نے ایسا اقدا م کر دیا کہ سب حیران

Sep 15, 2021 | 18:36:PM

(24نیوز) فاسٹ باولر محمد عامر نے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ اور صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر اور شان مسعود سمیت 40 کرکٹرز اے کیٹگری میں شامل ہیں۔سپورٹس ذرائع نے بتا یا  کہ محمد عامر نے پی سی بی کی کیٹگری اے کی اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے ۔ان کے اس فیصلے پر سب حیران رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:حسن علی کے بعد کرکٹر شاداب خان نے بھی ادا کا ری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔۔ویڈیو وائرل

یہ بھی یا د رہے کہ چیئر مین پی سی بی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ڈومیسٹک سٹرکچر میں بہتری لانے کی بات کی تھی جس کے بعد یہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ جاری ہوا جس پر کئی سنیئر کھلاڑیوں کو تحفظات ہیں ۔

مزیدخبریں