(مانیٹرنگ ڈیسک)بعض مرد اپنی بیوی اور بچوں سے اتنے لاپرواہ ہوتے ہیں کہ مشکل ترین لمحات میں بھی انکو صرف اپنے کھانے پینے سے غرض ہوتی ہے ، ایک آسٹریلیا کی خاتون نے خود ٹک ٹاک پر اپنی زندگی کے اس بدترین تجربے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح اس کے شوہر نے زندگی کے اہم ترین لمحات پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ اور اسکو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر میکڈونلڈ کا برگر کھانے چلا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی پیدائش کسی بھی جوڑے کی زندگی کے اہم لمحات میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر ایک دوسرے کا خیال بھی رکھنا پڑتا ہے۔ آسٹریلیا میں ایک خاتون کے شوہر نے زچگی کے عمل کے دوران بیوی کو چھوڑ کر برگر کھانےکو ترجیح دی۔ اس مشکل وقت میں بیوی کو اکیلا چھوڑ دیا۔ اس غلطی کی وجہ سے اسے اتنی بڑی سزا ملی ہے کہ وہ اپنی ساری زندگی اب وہ میک ڈونلڈ جانے سے پہلے سو بار سوچے گا۔خاتون نے خود ٹک ٹاک پر اپنی زندگی کے اس بدترین تجربے کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح اس کے شوہر نے زندگی کے اہم ترین لمحات پر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ جب اسے اپنی بیوی کے ساتھ ہونا تھا ، وہ برگر کھا کر سو رہا تھا۔یہ کہانی athome_withjaxon نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو کے ذریعے سنائی گئی۔ یہاں دو آسٹریلیائی خواتین بچوں کی پیدائش کے وقت والد کے رویے کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ ایک خاتون نے کہا کہ میرا شوہر بچے کی پیدائش نہیں دیکھ پائے کیونکہ وہ اس وقت میرے لئے پارکنگ ٹکٹ لے رہے تھے۔ اسی دوران بات چیت میں ایک اور خاتون نے کہا کہ میرے شوہر پہلے میک ڈونلڈ کے پاس گئے ، واپس آنے کے بعد اس نے میرے سامنے کھانا کھایا۔ وہ بھی جب میں بڑے آپریشن کے لیے جا رہی تھی اور کچھ نہیں کھا سکتی تھی۔ اس کے بعد وہ جاکر ویٹنگ روم میں سو گیا۔ جب میں نے ایک بڑے مشکل آپریشن کے ذریعے بچے کو جنم دیا تو اس وقت میرے والد میرے ساتھ تھے۔اس خاتون نے مزید بتایا کہ وہ اب اپنے شوہر کے ساتھ نہیں ہے۔ وہ اس کے ساتھ اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت بھی نہیں تھا۔ ہم 4 سال تک ساتھ رہے ، خاتون کا کہنا ہے کہ جب میں 6 ماہ کی حاملہ تھی میں نے اس وقت فیصلہ کیا تھا کہ وہ اب مجھ سے محبت نہیں کرتا اور میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔ اس ویڈیو کے بعد بہت سی خواتین نے بچوں کی پیدائش کے دوران شوہر کے رویے پر اپنے تجربات شیئر کئے۔
خاتون کا ردعمل دیکھنے کیلئے ٹک ٹاک پر athome_withjaxon/TikTok ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظلم رہے اور امن بھی ہو ۔۔ فلسطینی سکول کے بچیوں کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل