آرمی چیف کا ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا،آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد کادورہ کیا،اس موقع پر آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
بری اور فضائی افواج کے سربراہان کے مابین ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر گفتگوہوئی،ایئرچیف نے پاک فضائیہ کے جاری متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی ،آرمی چیف نے وطن کیلئے پاک فضائیہ کی قربانیوں کو سراہا۔
جنرل باجوہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ پاک فضائیہ کے تعاون کی تعریف کی ،آرمی چیف نے افغانستان سے انخلا اور انسانی ہمدردی کے آپریشنز کو سراہا اورپاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور ہر سطح پر جذبے کی تعریف کی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاک فضائیہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور تعاون کی فراہمی قابل قدر ہے ، پاک فضائیہ کا افغانستان سے انخلا، انسانی امداد کی فراہمی میں کلیدی کردار قابل تعریف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: فورسزکا آپریشن ۔۔۔5 دہشتگردہلاک، 7 جوان شہید