(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار انیل کپور نے بالی وڈ پر تین دہائیوں تک را ج کیا۔وہ آج بھی اتنے ہی فٹ دکھائی دیتے ہیں جتناکہ آج سے 30برس قبل تھے۔انہوں نے سیکڑوں بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان کی عمر 64 سال ہے اس کے باوجود وہ جوان دکھتے ہیں۔اب ایک حیرت انگیز انکشاف ہو اہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر
تفصیلات کے مطابق اداکار انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اداکار ارباز خان نے اپنے شو ’پنچ‘ میں انیل کپور کو مدعو کیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دئیے۔
یہ بھی پڑھیں:محبت برسادیناتم ،ساون آیا ہے۔۔ حریم شاہ کا نئی ویڈیو میں زبر دست ڈانس
ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا جن کا کہنا تھا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرواتے اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔
لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق میزبان سے پوچھا کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے۔