(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کرینہ کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے رو ک لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کوشوہرسیف علی خان اور دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔ سیف علی خان بیٹے تیمور علی خان کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخل ہوگئے جبکہ کرینہ کپور کو سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر
سیف علی خان تیمور علی خان کے ہمراہ آگے چلے گئے اور جب پلٹ کر دیکھا تو سکیورٹی اہلکاروں نے کرینہ کپور کو روک رکھا تھا۔ اہلکاروں نے اداکارہ کے پاسپورٹ اور ٹکٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں چھوٹے بیٹے جہانگیر کے ہمراہ ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت دی۔کرینہ کپور کو ایئرپورٹ پر روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر سو شل میڈیاصارفین اپنے اپنے اندازسے تبصرےکررہے ہیں۔