بھارت میں اقلیتں غیر محفوظ، بوڑھے سردار پر ہندوغنڈوں کےظلم کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں مودی سرکار کے دور حکومت میں اقلیتوں کے ساتھ آئے روز ظلم کی نئی سے نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔ پورے بھارت میں اقلیتں غیر محفوظ ہو گئیں ہیں۔ ایسی ہی ایک بھرپور ظلم کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جو خوب وائرل ہورہی ہے۔
And it has begun. An elderly Sikh gentleman is being lynched in Rajasthan. https://t.co/sXB2Gni8vl
— Nakul Singh Sawhney (@nakulssawhney) September 10, 2021
بھارت کے مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی صوبہ راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے کالا ڈیرہ میں کچھ ہندو غنڈے ایک بوڑھےسکھ سردار کو بڑی بیدردی سے ڈنڈوں سے مار رہے ہیں ۔ بھارت میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں جن میں مسلمان، عیسائی اور سکھ شامل ہیں ان کو ہندو انتہاپسندوں کے گروہ مارنا پیٹنا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے نئے جوان ہونیوالے لڑکیاں اور لڑکے ہوشیار۔۔۔ انسٹا گرام خطرناک۔۔نئی تحقیق