(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس افسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ 40سالہ آفیسر جیمز اینکریٹ کو جنسی حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کی مدد اور دیکھ بھال پر تعینات کیا گیا تھالیکن اس نے اس خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا۔رپورٹ کے مطابق جیمز کو جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی 64سالہ انیل کپور جوان رہنے کے لئےزہریلے ترین جا نور کا خون پیتے ہیں؟سنسنی خیز انکشاف۔۔ویڈیو وائرل
ملزم کی طرف سے جرم کا اعتراف کرنے پر کورٹ کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ”تمہیں جن جذبات کے طور پر کمزور خاتون کی دیکھ بھال پر مامور کیا گیا تھا تم نے اس کی دگرگوں ذہنی حالت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا۔ تمہیں ذہنی طور پر قید کی سزا کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔