رکشہ سوار خواتین سے بدتمیزی کے ملزموں  کی درخواست ضمانت۔۔ عدالت نےمحفوظ کیاگیا فیصلہ سنادیا

Sep 15, 2021 | 22:51:PM

(24نیوز) یوم آزادی پر چنگ چی رکشے پر سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے زیر حراست چاروں ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزموں کی درخواست پر سماعت کی جہاں ان کے وکلا نے ضمانت کے حق دلائل دیے۔ملزمان کے وکیل نے کہا کہ واقعے سے کوٸی تعلق نہیں، پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد بے فصور ہیں جبکہ سرکاری وکیل نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی 64سالہ انیل کپور جوان رہنے کے لئےزہریلے ترین جا نور کا خون پیتے ہیں؟سنسنی خیز انکشاف۔۔ویڈیو وائرل

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم فتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔ اس لیے عدالت ان کی ضمانت کی درخواست خارج کرے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے درخواست پر دونوں اطراف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے چاروں ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزیدخبریں